ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ ”گرفتار“

جمعرات 16 مارچ 2017 15:24

ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ ”گرفتار“
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2017ئ)ٹی ٹونٹی کرکٹرز دنیا بھر کے ممالک میں مختلف لیگز کھیلتے ہیں جس کے باعث انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ایسا ہی ایک موقع ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ کو بھی ملا تو ان کی بیگم نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی منانے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے اپنے دوستوں رشتہ داروں کو دعوت بھی دیدی۔

اس پارٹی کی خاص بات شرکاءاور میزبانوں کے کپڑے تھے جو ایک جیل کا منظر پیش کر رہے تھے ، پولارڈ نے بھی ”قیدی“ کا روپ دھار رکھا تھا اور ان کی اہلیہ جیل وارڈن کے روپ میں پارٹی سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ پولارڈ نے قیدیوں والے کپڑے پہننے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں ہتھکڑی لگانے کے ساتھ ساتھ گلے میں قیدیوں کا والا کڑا بھی ڈال رکھا تھا۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 15:24:01