شاہد آفریدی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے

جمعہ 17 مارچ 2017 23:40

شاہد آفریدی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ کے برانڈ ایمبیسڈربن گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے 5 ویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی درخواست قبول کرلی، اگلے سال جنوری میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو پانچویں بلائنڈ کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے، اس ضمن میں پی بی سی سی نے شاہد آفریدی سے ورلڈکپ ایمبیسڈر بننے کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے انڈین کرکٹ کونسل فار دی بلائنڈ نے بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی پیشکش قبول کرنے پر شاہد خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 23:40:22