راجر فیڈرر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:35

راجر فیڈرر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) نامور ٹینس سٹار راجر فیڈرر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر نو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بغیر میچ کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ان کے آسٹریلوی حریف نک کرگیوس فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 14:35:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :