رانچی ٹیسٹ ، چتیشور پجارا نے ایک اننگز میں زیادہ گیندیں کھیلنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 19 مارچ 2017 15:09

رانچی ٹیسٹ ، چتیشور پجارا نے ایک اننگز میں زیادہ گیندیں کھیلنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا
رانچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مارچ ۔2017ئ) بھارتی بلے باز چتیشور پجارا نے آسٹریلیا کیخلاف رانچی ٹیسٹ میں ایک اننگز میں زیادہ گیندیں کھیلنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

28سالہ چتیشور پجارانے رانچی ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری اور کینگروز کیخلاف دوسری ڈبل سنچری مکمل کی ،وہ 525گیندوں پر 202رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی وہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 500یا اس سے زائد گیندیں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ۔ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ نے پاکستان کیخلاف 2004ءمیں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران 270رنز کی اننگز کے دوران 495گیندوں کا سامنا کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 19/03/2017 - 15:09:42