کولمبو ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلا ف پہلی کامیابی حاصل کرلی

اتوار 19 مارچ 2017 16:06

کولمبو ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلا ف پہلی کامیابی حاصل کرلی
کولمبو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2017ء) بنگلہ دیش نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 100 ویں میچ میں سری لنکا کو 4وکٹوں سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔میچ کے آخری روز بنگال ٹائیگرز نے 191رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں 9ویں کامیابی اپنے نام کرلی ،بنگلہ دیش کے لیے تمیم اقبال 82اور صابر رحمان41رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،سری لنکا کے لیے ہیراتھ اور پریرا نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 54 رنز بغیر کسی نقصان دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اپل تھرنگا اور کرونارتنے 25، 25 رنز پر کھیل رہے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 75 رنز درکار تھے، کرونارتنے کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی حریف باﺅلرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکا، کرونارتنے نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، تھرنگا 26، کوسل مینڈس 36، چندیمل 5، اسیلا گونارتنے 7، دھانن جایا ڈی سلوا صفر، نیروشن ڈکویلا 5 اور کپتان رنگناہیراتھ 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 238 کے سکور پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد دلروون پریرا اور لکمل بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے دھیرے دھیرے سکور میں اضافہ کئے، اسطرح چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، پریرا 26 اور لکمل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ مہدی حسن اور تائیج الاسلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔



وقت اشاعت : 19/03/2017 - 16:06:31