اسلام آباد میئر فٹ بال کپ (آج) شروع ہوگا

جمعہ 24 مارچ 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) اسلام آباد میئر فٹ بال کپ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا جس کا افتتاح اسلام آباد کے میئر انصر عزیز جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کریں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی40 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں الفیصل کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ، فیڈرل، ماڈل ٹائون، کیپٹل یوتھ، یونائیٹڈ، فرینڈز، رمنا، ذیشان، ایجوکیشن، ملت، رائل پلیئرز، ترامڑی، یوتھ پاور، سوہان، غوری، گلگت بلتستان، ایلیٹ، بلتستان اور ینگ برادرز کلب، اکبر کلب، پاک سپورٹنگ، مہران، القائم، روورز، اسلام آباداکیڈمی، اسلام آباد، جناح، راوی، گنگال، ایورگرین، سی ڈی اے، فالکن، قائداعظم، کرن، ہما، پونا، بولان، ینگسٹرز اور حیدری کلب شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری ہونگے۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 10:40:11