نمائشی میچ میں ینگ آزاد کورنگی نے مہمان ٹیم افضال اکیڈمی بے نظیر آباد کو شکست دیدی

پیر 27 مارچ 2017 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) افضال اکیڈمی بے نظیر آباد سندھ کی ٹیم جو کہ 3روزہ دورے پر معروف فٹ بال آرگنائزر محمد رمضان پیرجی کی دعوت پر کراچی تشریف لائی تھے جو کہ کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم پلے گرائونڈ پر 3نمائشی میچ کھیلی اپنے آخری میچ میں ینگ آزاد کورنگی سے 2-0سے مات کھا گئی ۔اپنے دورے پر مہمان ٹیم افضال اکیڈمی بے نظیر آباد نے لانڈھی اسٹار کو شاندار کھیل پیش کرکے 8-0سے شکست دینے اور اسلامیہ اسپورٹس سے 2-2سے بر ابری پر کھیل ختم کیا ۔

(جاری ہے)

ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی پر 3روزتک فٹ بال میلہ سجا رہا نمائشی میچوں کے اختتام پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی یونین کمیٹی 26ضلع کورنگی کے چیئر مین شکیل الرحمن اور وائس چیئر مین کلثوم نے فاتح اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ینگ آزاد فٹ بال کلب کے صدر حاجی لیاقت علی ،سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ اجمل خٹک ،وسیم عارف ،احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔نمائشی میچوں میں ریفریز کے فرائض فہد خان ،اکبر اور افضل نے انجام دیئے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 16:10:14