ڈی آئی جی ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوںمیں برکت اللہ ،اعجاز خان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر14 کے مقابلوں میں اسرار ،شاہ سوا، حمزہ رومان نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی

بدھ 29 مارچ 2017 21:34

ڈی آئی جی ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوںمیں برکت اللہ ،اعجاز خان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری چوتھی ڈی آئی جی ٹینس چیمپئن شپ میں بدھ کو ہونیوالے مینز سنگلز کے مقابلوںمیں برکت اللہ ‘اسد اللہ ‘اعجاز خان ‘یوسف خان ‘عباس خان ‘شعیب خان اور ثاقب عمر نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ‘انڈر14 کے قمابلوں میں اسرار ‘شاہ سوار ‘حمزہ رومان ‘عزیر خان ‘اعصام خان اور کامران نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی ہے جبکہ بینش ‘عثمانیہ ‘اورین ‘انعم اور کلثوم نے لیڈیز کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘سیکرٹری عمرایاز خلیل کے مطابِق اب تک چیمپئن شپ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کھلاڑی مزید بہتر کھیل پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستان نمبر ون عقیل خان آج پشاور پہنچ رہے ہیں جن کے ساتھ کھیل کر یہاں کے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا اور عقیل خان کی اپنے درمیان موجودگی سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہوگا۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 21:34:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :