گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

گرانٹ ایلیٹ کی اچانک ریٹائرمنٹ کی وجہ کالپاک معائدہ ہے جس کے تحت انہوں نے اپنی خدمات ورکشائرکائونٹی کو بیچ دی ہیں

جمعرات 30 مارچ 2017 19:24

گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)ورلڈکپ2015ء میں شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کرنے والے کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ نے مستقبل میں نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

گرانٹ ایلیٹ کی اچانک ریٹائرمنٹ کی وجہ کالپاک معائدہ ہے جس کے تحت انہوں نے اپنی خدمات ورکشائرکائونٹی کو بیچ دی ہیں ،جیتن پٹیل اور کولن ڈی گرینڈہوم بھی کولپاک معائدہ کرلیاہے۔

38سالہ گرانٹ ایلیٹ گزشتہ ورلڈٹی ٹونٹٹی2016ء کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈکے لئے نہیں کھیلے گئے ہیں انہیں ٹوئنٹی20اسپشلسٹ کے طورپر ہی کھلایاجاتاہے جوپی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں لاہورقلندرزکیلئے بھی کھیلے۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے پانچ ٹیسٹ، 83ون ڈے اور 16ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیلے تھے۔
وقت اشاعت : 30/03/2017 - 19:24:54