ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رشنا خان کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ

اتوار 9 اپریل 2017 23:23

ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رشنا خان کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ)پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رشنا خان کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے ، وہ کسی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان کا آسٹریلیا کے ہاکی کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں،وہ آسٹریلوی کلب کی نمائندگی کے لیے 15 اپریل کو سڈنی روانہ ہوں گی۔

قومی ٹیم کی گول کیپر کا کہنا ہے کہ معاہدہ اعزاز کی بات ہے اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا،انہوں نے آسٹریلیا میں کوچنگ کورس کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ جیارج رینڈوک کلب نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں جہاں وہ رواں سیزن مختلف ٹورنامنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔رشنا خان نے 2015 ءمیں ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا اور اب تک چھ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2017 - 23:23:06