ایم سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کردی

ْمیچ کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر امپائرز کو پلیئر کو میچ سے باہر کرنے کا حق مل گیا

منگل 11 اپریل 2017 23:23

ایم سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کردی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) ایم سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے کھیل کے قوانین طے کرنے والی کمیٹی ایم سی سی کی جانب سے کرکٹ کے قوانین میں ترمیم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے قوانی کے تحت میچ کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر امپائرز کو فوری ایکشن لینے کا اختیار ہوگا۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر امپائرز میچ کے دوران ہی پلیئر کو میچ سے باہر کرسکے گا۔ ایم سی سی کے نئے قوانین کا انٹرنیشنل میچز میں نفاذ آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔۔
وقت اشاعت : 11/04/2017 - 23:23:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :