محمد عامر کی سالگرہ پر بیگم نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا

جمعرات 13 اپریل 2017 14:09

محمد عامر کی سالگرہ پر بیگم نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اپریل ۔2017ئ)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر آج اپنی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کی زندگی کے اس اہم دن پر ان کی اہلیہ نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نرجس عامر نے اپنے شوہر کے نام پیار بھرے پیغام میں کہا کہ ” دنیا کے سب سے اچھے شوہر کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خوشیاں دے۔

“اس پیغام کے ساتھ نرجس عامر نے اپنے شوہر کی خوبصورت تصویریں بھی شیئر کیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر 13اپریل 1992ءکو گوجر خان میں پیدا ہوئے،انہوں نے محض17سال کی عمر میں 2009ءمیں اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔محمد عامر 2010ءمیں سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پائے گئے جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی لگا دی گئی تھی ۔

وقت اشاعت : 13/04/2017 - 14:09:00