لاہور ،دینی مدارس میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں ستقبالیہ تقریب ہو گی، عتیق الرحمن

بدھ 23 اگست 2017 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ترجمان جمعیت طلبہ عربیہ عتیق الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس میں نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب آج پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ استقبالیہ تقریب کی صدارت قائم مقام منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف کریں گے جبکہ قائم مقام سیکرٹری جنرل حق نوازاصلاحی،نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید قصوری ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد،سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب محمد قاسم اور منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور مامون الرحمن سمیت دیگر شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :