بجلی کے شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی‘ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) فوارہ چوک کے قریب گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک کے قریب کنج قدیم میں محمد عاصم کے مکان کی تیسری منزل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ ریسیکو 1122کے فائربریگیڈعملے کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابوپالیا ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں