ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات سے محروم

جمعرات 19 جنوری 2017 16:17

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی لوٹ لیے گئے، مزاحمت پرخاتون زخمی ،تفصیل کے مطابق محلہ ڈھکی میں محمد الطاف حسین ولد شاہ محمد باٹھ کے گھرمیں چار نامعلوم ڈاکوئوں نے زبردستی گھس کر اہلیہ انیلہ الطاف سے نقدی اور طلائی زیورات مالیت725000 روپے چھین لیے اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا ،ڈاکوفرار جبکہ نواحی گائوں69/EB میںمحمد ممتاز کے احاطہ مویشیاں سے محمد نواز نے چھ کس ساتھیوں سے ملکر گائے مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چرالی، پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں