نواب سلیم اللہ خان کی 102ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 15 جنوری 2017 14:00

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)آل انڈیا مسلم لیگ کے ممتاز رہنماء نواب سلیم اللہ خان کی 102ویں برسی آج16 جنوری بروز پیر کو منائی جائے گی وہ 7جون1871 کو بنگال کے مشہور خاندان میں پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ مذہبی رجحانات رکھتے تھے اور1905 میں بنگال کی تقسیم واضح ہوئی تو خوش آمدیدکہاتھا30 ستمبر1906 کو ڈھاکہ میں ایجوکیشنل کانفرنس کے اجلاس میںنواب سلیم اللہ نے ایک سیاسی تنظیم بنانے کی قرارداد پیش کی اور حکیم محمداجمل خان، مولانامحمدعلی جوہر اورمولانا ظفر علی خان نے بھرپور تائید کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ تشکیل دی وہ مشرقی بنگال کے سیکرٹری منتخب ہوئے 1911میں وائسرائے ہند کی تنسیخ بنگال کر شدید رد عمل کیا وہ 16جنوری1915 کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں