ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کا کپٹن اسفند یار بخاری شہید ہسپتال اٹک کا دورہ

مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

منگل 17 جنوری 2017 20:00

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کپٹن اسفند یار بخاری شہید ہسپتال اٹک کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر سلطان ، ڈی ایم او فاروق اکمل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز اور اوپی ڈی کا بھی دورہ کیاایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سلطان نے انہیں اس موقع پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر مختلف وارڈز کے معائینے کے دوران مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میںدریافت کیامریضوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے اورانہیں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے ہسپتال انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاڈپٹی کمشنر اٹک نے کپٹن اسفند یار بخاری شہید ہسپتال اٹک میں قائم ہونے والی سرائے کا دورہ کیا ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر سلطان ، ڈی ایم او فاروق اکمل،چیئرمین یوسی جنگل حاجی اعظم کے علاوہ دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے سرائے کو باقاعدہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا گیا یہ سرائے حاجی اعظم چیئرمین یو سی جنگل کی ذاتی کاوشوں سے تعمیر ہوئی ہے اس سرائے کا مقصد مریضوں کے تیمارداروں اور عزیز واقارب کو قیام کی سہولیات فراہم کرنا ہے انھوں نے کہا کہ سرائے کا قیام انتہائی احسن قدم ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے عزیز و اقارب اور تیمارداروں کو ہسپتال میں ٹھہرنے کی بجائے سرائے میں قیام کی سہولت فراہم ہوگی جہاں ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں