بدین‘سول ہسپتال انتظامیہ کا پرچی کے بغیر داخلے سے انکار‘ خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:34

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) بدین میںسرکاری ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پرچی کے بغیر خاتون کو داخل کرنے سے انکار پر خاتون نے سپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو بدین کے سول ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کو پرچی کے بغیر داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعدہسپتال کے باہر ہی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدین کی شہری حاملہ خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر عملے نے پرچی نہ ہونے پر داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے انتظامیہ سے منت سماجت بھی کی کہ پرچی بعد میں بن جائے گی خاتون کا علاج شروع کیا جائے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔ تاہم اس دوران خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں