بہاول پور، اینٹی کرپشن کی ٹیم کاچھاپہ، پولیس کاسب انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 22:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر اینٹی کرپشن کی ٹیم کاچھاپہ، پولیس کاسب انسپکٹر 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے محمد محسن ندیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق بخاری کو تحریری طورپر مطلع کیاکہ تھانہ یزمان کاسب انسپکٹر لیاقت علی اس سے 10ہزار روپے رشوت طلب کررہاہے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن انسپکٹر راناکلیم کوفوری ریڈ کرنے کاحکم دیا جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور سب انسپکٹر لیاقت علی کومحسن ندیم سے دس ہزا رروپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اوراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں