ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

جمعہ 6 جنوری 2017 19:13

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) ڈی سی بٹگرام کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کیساتھ نازیبا اور تضحیک آمیزرویے اپنانے اور ہسپتال دورہ کے نام پر ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بے عزتی کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،یہ بات پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر سلیم خان یوسفزئی نے اپنی پریس ریلیز میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے مانیٹرنگ یونٹ اور محکمہ صحت موجود ہے،اور پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن انکے علاوہ کسی غیر متعلقہ افسر اور سیاسی لوگوں کو ہسپتالوں کے دوروں کے نام پرڈاکٹرزاور دیگر عملے کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے ،صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت سے ڈی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں