چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے منی ڈیم بنانے کا منصوبہ قابل تحسین ہے ، مولوی مشتاق احمد

جمعرات 19 جنوری 2017 20:08

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بین المذاہب امن کمیٹی چنیوٹ سٹی کے چیئرمین مولوی مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے منی ڈیم بنانے کا منصوبہ قابل تحسین ہے حکومت بغیر کی دبائو کے اس منصوبے کو فوری طور پر شروع کرے ڈیم کی مخالفت کرنے والے ملک کی ترقی و خوشحالی سے خوش نہ ہیں ڈیم بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ڈیم بننے سے ضلع چنیوٹ میں روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور بجلی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چنیوٹ ڈیم بنائو تحریک شروع کریں گے جس میں شہر بھر کی تمام سیاسی مذہبی،سماجی اور تجارتی تنظیموں کے افراد کو اپنے ساتھ ملا کر تحریک شروع کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب جلد ہی چنیوٹ میں آکر اس ڈیم کی سنگ بنیاد رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں