ڈیرہ غازیخان، سفاک قاتلوںنے نوجوان کو قتل کرکے ہاتھ بندھی لاش کو نہر میں پھینک دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) نامعلوم سفاک قاتلوںنے نوجوان کو قتل کرکے ہاتھ بندھی لاش کو مانکہ کینال میں پھینک دیا مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی شناخت سوشل میڈیا سے ہوئی مقتول کل شام سے گھر سے غائب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقے شکور آباد کالونی کے نزدیک پولیس کو اطلاع ملی کہ مانکہ کینال میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش تیر رہی ہے گدائی پولیس نے موقع پر پہنچ پر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل لاش کی فوٹو سوشل میڈیا پر دی گئیں تو مقتول کے کسی رشتہ دار نے شناخت کر لیا مقتول کی شناخت خیابان سرور کے رہائشی حافظ سعید مستوئی ولد حاجی الله بخش کے نام سے ہوئی مقتول تین بچوں کا باپ تھا اور بھائی کے ساتھ ٹریکٹر شوروم پر کام کرتاتھا ابتدائی کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر کے کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں