لیزریونٹ پرکسانوں کو چار لاکھ 50ہزار روپے کی سبسڈی موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ملک سیف الرحمن

جمعرات 19 جنوری 2017 23:11

ڈ ی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کا مقصد زراعت کو نفع بخش او رکسانوں کو معاشی طور پر خوشحال بنانا ہے ․یہ بات ڈائریکٹر زراعت وواٹر منیجمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن ملک سیف الرحمن نے 2015-16کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں لیزر یونٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی ․انہوںنے کہاکہ زراعت کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات سے کاشتکاروں کو سستے داموں زرعی مشینری حاصل ہوئی ہے جس کا مقصد فی ایکڑ پیداواری نتائج کو بہتر بنانا ہے ․ انہوں نے کہاکہ فی لیزریونٹ پرکسانوں کو چار لاکھ 50ہزار روپے کی سبسڈی موجودہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے ․ کاشتکار زرعی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے اپنی فصلوں کی اوسط پیداوارکو بہتر کر سکتے ہیں ․ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انجینئر ملک خادم حسین نے بتایاکہ 2015-16 کی لیزر یونٹ کی قرعہ اندازی کے کامیاب56 کاشتکاروں میں سے ابتک 50خوش نصیبوں میں لیزریونٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں ․ باقی چھ اگلے ہفتے تقسیم کیے جائیں گے ․ لیزر یونٹ کی تقسیم کے موقع پر کاشتکاروں کے علاوہ محکمہ زراعت و واٹر منیجمنٹ کے مختلف شعبوں کے افسران موجود تھے

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں