ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 290 میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری

اتوار 21 اپریل 2024 15:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ڈیرہ غازیخان کے صوبائی حلقہ پی پی 290 میں پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے حلقے میں گشت کر رہے ہیں۔پولنگ کا آغاز صبح 8بجے سے ہوا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں 1لاکھ 93ہزار 960ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 88506 خواتین اور 105454 مرد ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد حیثیت سے 7امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔جن مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار علی احمد لغاری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سردار محی الدین کھوسہ کے درمیان کانٹے مقابلہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حلقے میں 117 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 15 انتہائی حساس اور 54 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کی سرگرمیوں کو مانیٹر اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کرنے کےلئے جدید کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ حلقہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے 1900سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں گشت بھی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے 186 اور پی پی 290سے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کامیاب ہوئے تھے اور ان کی جانب سے پی پی 290 کی نشت خالی کرنے پر اس حلقے میں ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں