ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 290 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار علی احمد خان لغاری کامیاب

پیر 22 اپریل 2024 09:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 290 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار علی احمد خان لغاری 62ہزار 484ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف؍سنی تحریک کے حمایت امیدوار سردار محی الدین خان کھوسہ 23ہزار 670ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان ؍ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 93ہزار 960 ہے جن میں 105454مرد اور 88506خواتین ہیں۔اس طرح حلقہ پی پی 290میں 89ہزار 580 ووٹ کاسٹ کئے جن میں سے 49ہزار 521مرد اور 40ہزار 59 خواتین شامل تھیں۔گنتی کے دوران 1796ووٹ مستردبھی کئے گئے اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 46.18فیصد رہی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں