وزیراعلی پنجاب کا طلبا وطالبات کےلئے موٹربائیکس کی فراہمی ایک تعلیم دوست اقدام ہے،اسسٹنٹ کمشنر

پیر 22 اپریل 2024 23:02

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر و سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ غازیخان عثمان غنی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم شہباز شریف کا طلبا وطالبات کےلئے موٹربائیکس کی فراہمی ایک تعلیم دوست اقدام ہے،صوبہ بھر میں حکومت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے سرکاری و نجی کالجز،یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کو20ہزار موٹربائیکس کی فراہمی کےلئے درخواستیں 29 اپریل تک وصول کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے ہیلپ لائن267-333-111-042 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان غنی نے کہا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی موٹر بائیکس کی فراہمی کےلئے پروسیجر مکمل کیا جارہا ہے،لہذا طلبا و طالبات موٹر بائیکس کےیلئے فوری درخواستیں جمع کروائیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں