پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

اتوار 21 اپریل 2024 15:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،مظفرگڑھ اور راجن پور میں آئس کریم یونٹس،کریانہ سٹورز،بیکریوں کی انسپکشن،معیار بہتر نہ ہونے پر فوڈ پوائنٹس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق شاہ صدر دین ڈی جی خان میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ کی فروخت کرنے پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شاہ جمال روڈ،جتوئی میں 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے،ممنوعہ چائنہ نمک بیچنے پر 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس کے علاوہ شاہ سلطان جتوئی میں بیکری یونٹ کو ناقابلِ سراغ کلر کی فروخت کرنے،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 25 ہزار جبکہ پتافی چوک مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔مزید تھانہ کوٹ مٹھن راجن پور میں 2 آئس کریم یونٹس کو قلفیوں کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے،بغیر لیبلنگ کے قلفیاں فروخت کرنے 30 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں