ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی

منگل 23 اپریل 2024 18:52

ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں تھانہ چوٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹی عابد حسین نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈائون جاری ہے اور کارروائی کے دوران منشیات فروش جمہ خان ولد محمد گل قوم ناصر پٹھان کے قبضہ سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے اور گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں