ڈیرہ اسماعیل خان،پی ٹی آئی کے ضلع ممبر ملک اقبال بم کی نا اہلی

سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی گرین ٹائون نکاسی آب کے نالے نہ ہونے ، سڑکین تعمیر نہ ہونے اور گیس نہ ہونے کے باعث مسائل کا شکار ہوگئی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پی ٹی آئی کے ضلع ممبر ملک اقبال بم کی نا اہلی کے باعث سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی گرین ٹائون نکاسی آب کے نالے نہ ہونے ، سڑکین تعمیر نہ ہونے اور گیس نہ ہونے کے باعث مسائل کا شکار ہوگئی، اہلیان علاقہ کا ضلع ممبر ملک اقبال بم کے خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ دیہات نمبر دو کے علاقہ گرین ٹائون کی سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی مسائل کا شکار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کے دوران کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے ضلع ممبر ملک اقبال بم نے علاقہ کے مسائل سے آنکھیں بند کرلی علاقے میں نکاسی آب کے نالے نہ ہونے کے باعث ہر طرف گندا پانی کھڑا ہے اور علاقہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے ۔سڑکیں نہیں ہیں جس کی وجہ سے آمد روفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔جدید دور میں گیس نہیں ہے اہلیان علاقہ نے وزیر مال علی امیں گنڈہ پور ،ڈی سی معتصم باللہ شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلفور گرین ٹائون میں نکاسی آب کے نالے ،سڑکیں تعمیر کرنے اور گیس پائپ لائن پر فوری کام کرنے کا حکم صادر کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں