محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبہ برائے اصلاح غذائیت و پیداوار کے تحت مختلف اضلاع میں کپاس اور کماد کے نمائشی پلاٹس لگائے جا ئیں گے

جمعہ 20 جنوری 2017 14:11

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبہ برائے اصلاح غذائیت و پیداوار کے تحت مختلف اضلاع میں کپاس اور کماد کے نمائشی پلاٹس لگائے جا ئیں گے جن کیلئے کھادیں اور عناصر صغیرہ محکمہ کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت 12.5 ایکڑ کے آبپاش اور25 ایکڑ تک کے بارانی علاقوں کے کاشتکار وں کو نمائشی پلاٹس کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ نمائشی پلاٹ پر زمین کی تیاری، سفارش کردہ آبپاشی،کیڑے مکوڑوں کا تدارک اور دیگر زرعی عوامل کا خرچہ کاشتکارخود برداشت کرے گانیز نمائشی پلاٹ کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائیگا جہاں پر کاشتکاروں کا پہنچنا آسان ہو۔انہوںنے بتایاکہ پلاٹ کے سامنے والا حصہ پکے روڈ پر ہو گاجبکہ پلاٹ ایک ایکڑ پر مشتمل ہو گا نیزتعلیم یافتہ، محکمانہ سفارشات پر عمل کرنے والے وہ کاشتکاران جن کے پاس زمین،پانی، مشینری کے وسائل موجود ہوں اور نمائشی پلاٹ کی بہترداغ بیل اور دیکھ بھال کر سکتے ہوں ان کو ترجیح دی جائیگی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں