ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کا بدھ کو عقیدت و احترام سے انعقاد

بدھ 18 جنوری 2017 12:59

ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کا بدھ کو عقیدت و احترام سے انعقاد
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 62ویں برسی بدھ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔انہوںنے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوںنے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی 62ویں برسی کے موقع پرالیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشرجبکہ پرنٹ میڈیانے بھی خا ص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں