جامعہ سندھ کی بوائز جوڈو ٹیم کے لیے ٹرائیلز جمعرات لیے جائیں گے

منگل 24 جنوری 2017 18:54

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ ’’آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو چیمپئن شپ 2017ء‘‘ میں شرکت کے لیے جامعہ کی بوائز جوڈو ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائیلز جمعرات 26 جنوری 2017ء کو صبح 10 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین میں لیے جائیں گے جبکہ خواہشمند طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے متعلقہ شعبے کے سربراہان کی معرفت ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں