ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گرین لیزر مشین فراہم

منگل 21 فروری 2017 22:31

جھنگ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)محکمہ صحت کی جانب سے کمزور ی کے باعث بینائی سے متاثرہ افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گرین لیزر مشین فراہم کر دی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جھنگ میں گرین لیزر مشین کی فراہمی سے بحالی چشم سیکشن میں جدید طریقہ علاج کا آغاز ہو گیا ہے یہ مشین 45 لاکھ روپے کی مالیت سے خریدی گئی ہے جس سے جھنگ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کوفائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

گرین لیزر مشین اس سے قبل صرف پرائیویٹ ہسپتالوں میں موجودتھی جہاں علاج کا خرچہ دس سے با رہ ہزار روپے آتا تھا مگر اب سرکاری ہسپتال میں اس مشین کی فراہمی سے مریضوں کا علاج مفت ہو سکے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خون میں شوگر کی زیادتی مریضوں کی آنکھوں میں خون کی وریدوں کو کمزور کر دیتی ہے جس کا علاج روایتی لیزر ٹریٹمنٹ سے مشکل ہوتا ہے اوراس کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے مگر اس گرین لیزر ٹیکنالولوجی کی آمد سے علاج میں بہتری اورتیزی آئیگی۔عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ صحت کے اس اقدام کوانسان دوست قرار دیاگیا ہے اورمزید اقدامات کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں