قلات میں دوسرے روز بھی شدید برف باری جاری رہی ، تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

قلات انتظامیہ نے قومی شاہراہ کو کھولنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے مسافر ٹرانسپورٹرز اور عوام کوئٹہ قلات شاہراہ پر اگلے دو روز تک سفر کر نے سے گریز کریں ،کمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) قلات میں دوسرے روز بھی شدید برف باری جاری رہی قلات میں برف باری کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے قومی شاہراہ سمیت قلات کی تمام دہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند کمشنر قلات ڈویژن ہاشم غلزئی نے اگلے دو روز تک شہریوں اور ٹرانسپورٹروں سے قلات قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کر نے کی اپیل کر دیا ہیں قلات انتظامیہ قومی شاہراہ کو کھولنے کے لیئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں کمشنر قلات ڈویثرن کا قلات کا دورہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو کھولنے کے لیئے قلات انتظامیہ کوشیش کر رہی ہیں مگر سو کلو میٹر کا ایریا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہو گیا ہیں ا سے کھولنے میں وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ زحمت سے بچنے کے لیئے مسافر ٹرانسپورٹرز اور عوام کوئٹہ قلات شاہراہ پر اگلے دو روز تک سفر کر نے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ قلات میں قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافر کوچوں کو خضدار میں روک لیا گیا ہیںتاکہ شدید برف باری اور شدید سردی سے انہیں بچاہا جاسکیں جنہیں خضدار انتظامیہ کھانے پینے کی چیزیں اور کمبل فراہم کررہے ہیں انہوں نے قلات انتظامیہ کو ہدایت کی ہیکہ وہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر نے کے لیئے ہرممکن اقدامات کریںدوسری جانب قلات اور گرد نواح میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا اور قلات شہر میں دو فٹ سے زیادہ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہیں جبکہ کوہ ہر بوئی میں چار فٹ سرخین میں تین فٹ اسکلکو میں اڑھا ئی فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہیں شدید برف باری کی وجہ سے قلات کے اریاں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیت نیچارہ پندران روڈ اسکلکو شیخڑی نیمرغ کپوتو جوہان گزگ اور دیگر دہی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ان کا قلات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہیں قلات میں شدید برف باری کا گزشتہ تیس سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہیں شدید برف باری سے قلات میں گزشتہ دو روز سے بجلی منقطع ہو گئی ہیں اور گیس پریشر بھی مکمل غائب ہو نے سے شہری سخت سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں شدید برف باری سے قلات کی بازار اور مرکیٹیں بھی گزشتہ دو روز سے بند ہیں شہر تمام سڑکیں بھی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں