فرانسیسی پولیس کا انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے مرکزی دفتر پر چھاپہ

منگل 21 فروری 2017 14:52

فرانسیسی پولیس کا انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے مرکزی دفتر پر چھاپہ
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) فرانسیسی پولیس نے گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو کی رہنما مارین لے پین کی جماعت نیشنل فرنٹ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی یہ کارروائی اس جماعت کی جانب سے جعلی ملازمتوں کے ایک مقدمے کی بابت جاری تفتیش کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

اس طرز کا ایک اور سکینڈل لے پین کے حریف قدامت پسند رہنما فرانسوا فیلوں کے حوالے سے بھی توجہ کا مرکز ہے۔

لی پین کی جماعت پر الزام ہے کہ اس نے یورپی پارلیمان کے فنڈ استعمال کر کے پارٹی معاونین کو تخواہیں ادا کیں حالانکہ یہ سرمایہ یورپی اراکین پارلیمان کے معاونین کے لیے دیا گیا تھا۔ اس سے قبل یورپی یونین کے انسداد بدعنوانی دفتر نے لے پین سے کہا تھا کہ وہ ملازمین کے کانٹریکٹ جمع کرائیں۔ نیشنل فرنٹ ان الزامات کو رد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں