لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 16 جنوری 2017 20:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں تین لاکھ پندرہ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلوائے جائیں گے جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لے 799 پولیو ورکرٹیمین تشکیل دی گئیں ہیں 666 جو کہ گھر گھر جاکر 51بس اسٹینڈون ریلوے اسٹیشنوں سمیت 82تمام صحت مراکز مین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدلواحد ٹگڑ نے شہریوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکر ٹیموں کے ساتھ تعاون کرین اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے میں ہمارا ساتھ دیں تا کہ اس موضی مرض سے معصوم بچوں کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں