صوبائی حکومت عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی،افتخارمشواری

پیر 16 جنوری 2017 18:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کی حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی آواز بلند کی اور عوام کو تمام سہولتیں اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرکے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا۔

بلدیاتی نظام کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تحریک انصاف حکومت کا ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی کے آفس میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو کسی بھی قیمت پر پورا کریں گے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں