میاں چنوں‘ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 10 فروری 2017 23:05

میاں چنوں‘ پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) تھانہ صدر پولیس نے اشتہارملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر597/16کے اشتہاری محمد سعید ولد یعقوب سکنہ چک نمبر100/MRلودھراں کو ملتان سے گرفتار کرلیا،یاد رہے کہ اشتہاری ملزم نے تقریباً 2ماہ قبل ماسٹرمختار احمد و غیرہ کے کہنے پر مدعی عدنان انور کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا،مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا،بڑی کوشش کے بعد تھانہ صدر پولیس ملزم کو ملتان سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں