پنجاب کی10 ، سندھ کے 6اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیںکمی

ہفتہ 18 فروری 2017 17:15

ملتان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) پنجاب میں کپاس پیداکرنے والے 21 اضلاع میں سے 10جبکہ سندھ کے 11میں سی6 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پنجاب کے 10اضلاع میں13.83فیصدسے لے کر100فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے جن اضلاع میں کپاس کی پیداوار1.32فیصدسے لے کر15.76فیصدکمی ہوئی ہے ان میںحیدرآباد،میرپورخاص ،سا نگھڑ ،جام شورو،بدین اورگھوٹکی شامل ہیں جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں 4.65فیصد سے لیکر23.30فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔پنجاب کے ضلع قصور کی پیداوار میں 100فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں