سکیورٹی خدشات ‘حکومت نے پیپلزپارٹی کو 10مارچ کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا

جلسہ ہرصورت کرینگے ‘2013 کے الیکشن میں بھی ہمیں دہشتگردی کے نام پہ جلسے نہیں کرنے دئے گئے‘ترجمان پی پی پی

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

سکیورٹی خدشات ‘حکومت نے پیپلزپارٹی کو 10مارچ کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہراورسکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے پیپلزپارٹی کو دس مارچ کوملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا،پیپلزپارٹی کے دس مارچ کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم میں منعقدہ جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملتان اور دیگرضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیپلزپارٹی کو جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے ،دوسری طرف ترجمان پی پی پی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 10 مارچ کوقلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں ہر صورت جلسہ کریگی، ہم جلسہ ملتوی کرکے دہشتگردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،2013 کے الیکشن میں بھی ہمیں دہشتگردی کے نام پہ جلسے نہیں کرنے دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں