راجہ محمد فاروق حیدر خان سے آزاد کشمیر بھر سے آنے والے مختلف وفود کی ملاقات

پیر 16 جنوری 2017 11:02

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملنے عوام کو جمع غفیر امڈ آیا ۔ آزاد کشمیر بھر سے آنے والے مختلف وفود ، جماعتی و ذیلی تنظیموں کے کارکنان و عہدیداران نے ایوان وزیر اعظم میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملنے والے مختلف وفود کی قیادت راجہ فیصل آزاد صدر مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژں ، مرزا آصف مغل کی قیادت میں چناری کاوفد ، چوہدری شفقت ایڈوکیٹ کے قیادت میں کھاوڑہ کا وفد ، راجہ ظہیر آف چڑھوئی کی قیادت میں چوہدری مہربان ، منیر حسین ، ارشاد قریشی ، محمد ظہیر ، محمد شبیر ، محمد اعظم ساکنہ میر پور و چکسواری توصیف خان کے قیادت میں چکار کا وفد بھی وزیر اعظم سے ملا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے عوامی مسائل و مطالبات کے لیے موقع پر احکامات صادر کیے ۔ تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے تک وزیر اعظم میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں ، ن لیگ کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور ان ہی کے ووٹوں سے بنی ہے تاہم مجھ سے ملنے کے لیے آنے والے احباب سے گزار ش ہے کہ وہ ملاقات کی غرض سے تشریف لانے سے قبل میرے عملے سے رابطہ کر کے آیا کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں