فاق المدارس العربیہ کے صدر اور نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر آزادکشمیر میں فضاسوگوار رہی

دینی مدارس اور مساجد میں مولانا کی بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لیے دعائوں کا سلسلہ شروع

منگل 17 جنوری 2017 13:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور برصغیر کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے سانحہ ارتحال پر آزادکشمیر کی فضا بھی سوگوار رہی،تمام دینی مدارس اور مساجد میں مولانا کی بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لیے دعائوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دارالحکومت میں سب سے بڑا تعزیتی پروگرام مرکزی وقدیمی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن میں ہوا ،صدارت بزرگ عالم دین اور جامعہ کے رئیس مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے کی۔

مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ سلیم اللہ خان برصغیر پاک وہند کے ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے اثاثہ تھے ،حضرت شیخ العرب والعجم مولانا حسین احمد مدنی کے شاگرد رشید اور پاکستان کے تمام دینی مدارس کے اتحاد کی سرہرابی بھی آپ کے پاس تھی ،مولانا نے ناصرف اپنے ادارہ اور وفاق المدارس کی خدمت کی بلکہ عالم اسلام میں دین متین کی دعوت وتبلیغ کے لیے جو کام کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مولانا نے مدارس کی ترقی اور خودمختاری پر کبھی سودے بازی نہیں کی جنرل مشرف جیسے آمر حکمران سے بھی اپنی بات منوائی ،مدارس پر دہشتگردی کے لگنے والے الزامات کو یکسر مسترد کیا اور دلیل سے بات کی جن کی وفات سے ہم سب یتیم ہوچکے ہیں۔دریں اثناء مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر تعزیتی پیغامات میں صدرآزادکشمیر مسعودخان،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،سپیکر شاہ غلام قادر، مولانا محمد الیاس امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،مفتی محمودالحسن شاہ مسعودی،مولانا سعید یوسف خان امیر جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر،مولانا قاری محمد افضل خان،مولانا امتیاز احمد عباسی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر ،مولانا ہدایت اللہ ،مولا نا عتیق احمد دانش ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر ،مولانا عبدالحی،مولانا امین الحق باغ،مولانا سعید خان راولاکوٹ،مولانا قاری عبدالماجد خان امیر جمعیت علماء اسلام مظفرآباد،مولانا فاروق کشمیری امیر انصارالامہ جموں وکشمیر،جمعیت اہلحدیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل دانیال شہاب،امیر جماعة الدعوہ مولانا عبدالعزیز علوی،اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ آزادکشمیر کے صدر پیر سید نذیر حسین شاہ گیلانی،مولانا الطاف سیفی،پروفیسر الطاف صدیقی،مولانا گل احمد الازہری،مولانا فرید احمد،حافظ عبدالشکور حسان،مولانا بدرزمان،مولانا اختر منیرعابد،مولانا جمیل احمد جامی،قاری رشید احمد ،مولانا خورشید انور،مفتی یاسرہٹیاں بالا،اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے مولانا تصدق حسین ،مولانا عبدالواحد ڈڈیالوی،مفتی یاسر خواجہ،تحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کے صدر قاری عبدالوحید قاسمی،مولانا مقصود احمد کشمیری،قاری عبدالقیوم فاروقی،سینئر صحافیوں روشن مغل،عبدالوحید کیانی،طارق نقاش،خواجہ کاشف میر،امیرالدین مغل،عبدالواجد خان،سینٹرل بار کے صدر راجہ آفتاب احمد،سینئر قانون دان راجہ امجد علی خان ،ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر رضا علی خان،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری منظور احمد،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور،ممبر اسمبلی فائزہ احسن ودیگر شخصیات نے مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مولانا کی وفات سے تدریسی اور علمی میدان میں بہت نقصان ہوا ہے جو خلاء مدتوں تک پُر نہیں ہوسکے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں