مظفرآباد کے مختلف مقامات پر ہاسٹلوں کی بھر مار

زیادہ تر پرائیویٹ ہاسٹل یونیورسٹی کے ملازمینوں نے بنا رکھے ہیں جو طلبا و طالبات سے بھاری بھاری کرائے وصول کرنے لگے

بدھ 18 جنوری 2017 12:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر ہاسٹلوں کی بھر مار‘ زیادہ تر پرائیویٹ ہاسٹل یونیورسٹی کے ملازمینوں نے بنا رکھے ہیں جو طلبا و طالبات سے بھاری بھاری کرائے وصول کرنے لگے ضلعی انتظامیہ کے پاس نہ لیسٹ نہ ہی نگرانی اس سے قبل ہاسٹلوں میں بے شمار واقعات ہوچکے ہیں رجسٹر ڈ شدہ ہاسٹلوں میں باقاعدہ سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ آزادکشمیر سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے آنے والے طلبا و طالبات کو تحفظ فراہم ہوسکے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں پرائیویٹ ہاسٹلوں کی بھرما ر کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہوگیا جس کی مثال اس سے قبل ان ہاسٹلوں میں متحدہ واقعات رونما ہوچکے ہیں مگرضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس ان کا ڈیٹا نہ رکھنے کی قسم کھا رکھی ہے جبکہ پرائیویٹ ہاسٹلوں کو چلانے والے زیادہ تر یونیورسٹی کے ملازمین ہیں جنہوںنے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کی مدد سے مختلف مقامات پر ہاسٹل کھول رکھے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں