نوشہر ہ کلاں اباخیل چوک میں چھ سالہ افغانی بچہ ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق

پیر 23 جنوری 2017 22:51

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) نوشہر ہ کلاں اباخیل چوک میں چھ سالہ افغانی بچہ ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کفایت ولد عبدالقادر ساکن افغانستان حال آبا خیل نوشہرہ کلاں نے پولیس کورپورٹ دراج کراتے ہوئے کہا کہ میر ابھتیجا چھ سالہ عثما ن ولد صفت ساکن اباخیل مسجد اباخیل میں ناظرہ قرآن سیکھنے کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران ٹریکٹر نمبر 9448MNH جس کوڈرائیور اشرف ولد غفار گل ساکن پیر سباق چلا رہاتھا نے تیز رفتاری اور غفلت کے عالم میں میرے بھتیجے کو ٹکر مار دی ۔

جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا۔ جہاںپر اس کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ وہاں پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرکے ٹریکٹر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں