ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور گورننگ باڈی کا اجلاس

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

راجن پور ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور گورننگ باڈی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور ظہور حسین گجر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بچوں کی بہتری اور تعلیمی قابلیت ‘کوالٹی اور مختلف قوانین کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلا س میں یہ طے ہوا کہ سکول کے بچوں کو سکول میں موبائل فون اور کیمرے لانے پر پابندی ہوگی‘ دوران کلاس ٹیچر بھی موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بچے قوم کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت میں بہتری لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ بھی بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ اجلا س میں ٹیچر اور پرنسپل کی بھرتی اور ماہانہ تنخواہ کے بارے میں قوانین بنائے گئے جو باڈی کی منظوری کے بعد لاگو کیے جائیں گے ۔اجلاس میں اے ڈی سی طارق نیازی، اے سی راجن پور زاہد محبوب ،ڈی او راشد نعمت، پرنسپل سکول ہذا نوید قمر ، سی ای او ثناء اللہ سہرانی ،رائو عطا اللہ، عبدالرحمن لاکھا میاں جہانگیر فرید ، چیئرمین میونسپل کمیٹی راجن پور کنور کمال اختر اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں