راجن پور میں 75 فیصد رمضان نگہبان پیکج تقسیم کر دیا گیا ہے، ڈی سی

منگل 19 مارچ 2024 14:53

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے بتایاکہ ضلع راجنپور میں 75 فیصد رمضان نگہبان پیکج تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت 18 مارچ تک 96 ہزار سے زائد رمضان بیگ غریب نادار خاندانوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے پسماندہ ضلع میں 40 فیصد لوگ غربت کی شرح کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ پیکج ماہ رمضان میں فراہم کیئے جانے سے غریب مستحق افراد کی جہاں ضرورت پوری ہوئی ہے وہاں انکی خوشی بھی دوبالا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کی اشیاء کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں