ای روزگار کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج راجن پور میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

جمعرات 22 فروری 2024 14:36

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) منیجر ای روزگار محمد عدنان نے کہا ہے کہ ای روزگار کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج راجن پور میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم سولہ سالہ تعلیمی قابلیت رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔ اب تک 58 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے۔ خواہشمند افراد آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے ویب سائٹ کےذریعےرجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ \378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں