انسداد پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 64 ہزار 508 پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی۔ڈی سی

جمعرات 22 فروری 2024 14:36

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی زیر صدارت 26 فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹرائی بارڈر، دریائی علاقوں سمیت ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل فوکس کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 64 ہزار 508 پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران 1838 ٹیمیں کام کریں گی اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی۔ دوران اجلاس بتایا گیا کہ اس مرتبہ انسداد پولیو مہم کی جی پی ایس میپنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر محمد راشد لاشاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں