راجن پور، قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا، 3 ملزمان باعزت بری

جمعرات 22 فروری 2024 21:35

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی جبکہ 3 افراد کو باعزت بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عارف حمید شیخ کی عدالت میں تھانہ صدر راجن پور کا مقدمہ نمبر 238سال 2023بجرم 302/311/34حکم کےلئے مقرر تھا جس میں فاضل سیشن جج نے دو ملزمان مظہر حسین ولد نذر حسین اور صفدر حسین عرف صدر ولد نذر حسین قوم دریشک ساکن ہائے کوٹلہ عیسن کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ومبلغ دولاکھ روپے فی کس معاوضہ متوفی قانونی ورثاءکو ادا کرنے کاحکم سنایا اوربقیہ تین ملزمان راشد حسین ولد نذرحسین، نذر حسین ولد مہر حسین اور مطلوب ولد یارمحمدقوم دریشک ساکن ہائے کوٹلہ عیسن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

ملزمان نے محمد صدیق ولد فتح محمد کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں