راجن پور،تاوان کی رقم وقت پر نہ دینے پر ڈاکوں نے 2 مغویوں کو قتل کردیا

افراد کا اغوا اور پھر قتل اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عوام لاوارث ہوچکے ہیں، سراج الحق

اتوار 17 مارچ 2024 19:35

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) راجن پور کے کچے میں ڈاکوں نے تاوان میں تاخیر اورمزاحمت پر 2 مغویوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی دونوں افرادکو 13 روز قبل چھت بنوانے کے بہانے روجھان بلوا کر اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں نے تاوان میں تاخیر اور مزاحمت پر دونوں مغویوں کو قتل کردیا اور ان کی لاشیں دریا برد کردیں، ایک مغوی احسن کی لاش کو نکال لیا گیا ہے ، دوسرے مغوی شہزاد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

رحیم یار خان کے رہائشی مقتول احسن کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ2 افراد کا اغوا اور پھر قتل اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عوام لاوارث ہوچکے ہیں۔سراج الحق مقتول احسن کے گھر بھی گئے اور ان کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں